spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان کی عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی مزید مضبوط ہوگئی

پاکستان کی عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی مزید مضبوط ہو گئی ہے ، جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطٰی اور مغربی یورپ کو جوڑنے والی زیر سمندر کیبل سی می وی 6 فعال کردی گئی۔

وزارتِ اطلاعات ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے مطابق جدید  کیبل پاکستان کو سنگاپور سے فرانس تک متعدد ممالک سے جوڑتی ہے۔ پاکستان کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ گنجائش میں اس نمایاں اضافے سے کلاؤڈ خدمات، ڈیٹا مراکز، مالیاتی ٹیکنالوجی، برقی تجارت، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز اور مجموعی ڈیجیٹل معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔اس کیبل کے ذریعے پاکستان کے لیے تیرہ اعشاریہ دو ٹیرا بائٹ فی سیکنڈ صلاحیت مختص کی گئی ہےجس میں سے چار ٹیرا بائٹ فوری طور پر فعال کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں