spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بھائی کا کتاب میں شہزادی ڈیانا کی موت کی ’حقیقت‘ سامنے لانے کا اعلان

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بھائی چارلس اسپینسر نے اپنی بہن کی زندگی اور موت سے متعلق برسوں سے گردش کرنے والی مبینہ غلط معلومات کے جواب میں کتاب لکھنے کا اعلان کر دیا۔

چارلس اسپینسر کا کہنا ہے کہ شہزادی ڈیانا کی موت کی 30ویں برسی قریب آنے کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر بڑی تعداد میں انٹرویوز کی درخواستیں موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنی یادیں اور خیالات ایک بار مکمل طور پر قلم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ شہزادی ڈیانا سے متعلق کئی ایسی باتیں بھی حقیقت سمجھ لی گئی ہیں جو ان کے مطابق درست نہیں۔

چارلس اسپینسر کے مطابق انہوں نے ’سوائن سانگ: ڈیانا، مائے سسٹر‘ کے نام سے کتاب تحریر کی ہے جس میں وہ ڈیانا کے ساتھ اپنی زندگی، ان سے جڑی یادوں اور ان کی موت کے المناک ہفتے کے بارے میں تفصیل سے بات کریں گے۔

یہ پہلا موقع ہو گا جب چارلس اسپینسر اپنی بہن سے متعلق اتنی تفصیل اور کھل کر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

یہ کتاب 22 ستمبر کو برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں شائع ہو گی جبکہ اسے 12 زبانوں میں ترجمہ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں