spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فلمی دنیا سے انجان ماں بیٹے کی فلم، ناکامی سے کامیابی تک کا حیران کن سفر

چین میں ایک ماں اور بیٹے کی پانچ سال کی محنت سے تیار ہونے والی اینیمیٹڈ فلم ’نیو لائی‘ نے ناکام آغاز کے بعد اچانک ایسی مقبولیت حاصل کی کہ اس کی کمائی لاکھوں ڈالر تک پہنچ گئی۔

فلم کے تخلیق کار شن یومینگ پیشے کے اعتبار سے انٹیریئر ڈیزائنر تھے اور فلم سازی کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے تھے۔ ان کی 60 سال سے زائد عمر کی والدہ سن لی فینگ نے بیٹے کی مدد کیلئے خود اسکرین رائٹنگ سیکھی۔

5 سال تک کام جاری رہا:

ماں بیٹے نے تقریباً پانچ سال تک فلم پر کام کیا اور تحریر، ہدایت کاری، ماڈلنگ، اینیمیشن، ایڈیٹنگ حتیٰ کہ کرداروں کی آوازوں تک بیشتر کام خود کیا۔ فلم کے اختتامی گانے کو بھی شن کی والدہ نے تحریر کیا۔

فلم ابتدا میں فلاپ رہی:

فلم کو 5 اگست کو 245  سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا لیکن نہ کوئی بڑا تشہیری بجٹ تھا، نہ ٹریلر اور نہ ہی مناسب پوسٹرز۔ نتیجتاً پہلے 9 دن میں فلم کے صرف 236 ٹکٹ فروخت ہوئے اور تقریباً 7 ہزار 169 یوآن کی آمدنی ہوئی۔

صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ 14 اگست تک پورے چین میں صرف چار سینما گھر یہ فلم دکھا رہے تھے۔

مقبولیت کا سفر

کہانی نے اس وقت حیران کن موڑ لیا جب کسی شخص نے فلم کا ایک کلپ بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں کی دلچسپی اچانک بڑھنے لگی اور سینما گھروں نے فلم کے شوز میں تیزی سے اضافہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق روزانہ اسکریننگز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 11 ہزار 959 تک جا پہنچی جبکہ فلم کی مجموعی آمدنی 24.5 ملین یوآن یعنی تقریباً 3.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

تجسس ہی اس فلم کی کامیابی کا راز

سوشل میڈیا پر فلم کے کلپس وائرل ہوئے تو لوگوں میں یہ جاننے کا تجسس بڑھا کہ آخر یہ فلم ایسی کیوں ہے؟ عموما سینما میں لگی فلموں پر محنت کی جاتی ہے اور اس کو اچھا بنایا جاتا ہے مگر اس فلم میں بالکل محنت نہیں کی گئی اور بہت برا بنایا گیا۔ اس ہی وجہ سے ناظرین نے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کرنا شروع کر دیا۔

یوں جس فلم کے پاس باقاعدہ تشہیری بجٹ تک نہیں تھا، سوشل میڈیا پر پیدا ہونے والا تجسس ہی اس کی سب سے بڑی مارکیٹنگ بن گیا۔

اگلے سیکوئل کی تیاری

فلم کی بڑھتی مقبولیت کے بعد اسے 2026 میں چین کی نمایاں اینیمیٹڈ فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے سیکوئل پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں