spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

میٹا اور پاکستان کا چھوٹے کاروباروں کی ڈیجیٹل توسیع کے لیے اے آئی تربیتی پروگرام کا آغاز

میٹا اور پاکستان کا چھوٹے کاروباری اداروں کی ڈیجیٹل توسیع کے لیے اے آئی تربیتی پروگرام کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ سے کاروباری ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چھوٹے کاروباری اداروں   کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وزارتِ آئی ٹی اور میٹا کے مابین   مشترکہ تربیتی پروگرام  کا  آغاز ہوگیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی  کے تحت 9 شہروں میں ایک ہزار سے زائد کاروباری افراد کو اے آئی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ تربیتی پروگرام کا خصوصی فوکس خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں، ٹیکسٹائل، دستکاری اور آئی ٹی سروسز کے شعبوں پر ہوگا۔

پروگرام کے ذریعے کاروباری افراد کو آن لائن صارفین تک رسائی، بہتر مارکیٹنگ اور کسٹمر سروسز کے لیے اے آئی ٹولز سکھائے جائیں گے۔ ساتھ ساتھ اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی  کے تحت ملک بھر میں ورکشاپس اور آن لائن ٹریننگ سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

پاکستان کا یہ اقدام میٹا  کے ایشیا پیسیفک خطے کے 12 ممالک پر مشتمل وسیع تر اسمال بزنس ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔

اے آئی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ سے پاکستانی کاروباری اداروں کو ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی  بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ڈیجیٹل مہارتوں اور اے آئی ٹیکنالوجی کا فروغ پاکستان میں چھوٹے کاروباری اداروں کو جدید معیشت سے جوڑنے کی جانب اہم قدم ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں