ہمارے بارے میں

سنو ایف ایم گلگت بلتستان اور سنو گلگت بلتستان ڈیجیٹل پلیٹ فارم، دونوں مل کر خطے کے سب سے بڑے اور معتبر نشریاتی و ڈیجیٹل نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔
سنو ایف ایم، اپنی 05 سالہ کامیاب خدمات کے ساتھ آج گلگت بلتستان کا سب سے بڑا اور قابلِ اعتماد ریڈیو نیٹ ورک اور ڈیجیٹل میڈیا ہے، جبکہ سنو گلگت بلتستان خطے کا نمایاں اور غیرجانبدار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے۔

سنو ایف ایم گلگت بلتستان اور سنو گلگت بلتستان مل کر نیوز بلٹینز، ٹاک شوز، انفوٹینمنٹ، تعلیم، آگاہی، ثقافت، ٹورزم، صحت، نوجوانوں کی شمولیت، اسپورٹس اور جدید ڈیجیٹل رپورٹنگ پر مبنی اعلیٰ معیار کا مواد پیش کرتے ہیں۔

ریڈیو اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہم خطے کے تمام 10 اضلاع سے مستند خبریں، فیچرز، پروگرامز اور لائیو اپڈیٹس فراہم کرتے ہیں۔
سنو ایف ایم مجموعی طور پر گلگت بلتستان بھر میں 06 اسٹیشنز، 02براڈکاسٹنگ ہاؤسز اور 10لاکھ سے زائد سامعین تک رسائی رکھتا ہے۔ گلگت بلتستان میں ہماری نشریات ، شینا، بروشسکی، وخی، کھوار ،بلتی زبانوں میں بھی پیش کی جاتی ہیں۔

ہمارا مشن

 گلگت بلتستان اور پاکستان بھر کے عوام کو

مستند، بروقت اور غیرجانبدار نشریاتی و ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنا۔

معلومات، خبریں، صحت، ٹورزم، تعلیم، اسپورٹس اور تفریح پر مبنی معیاری پروگرامز پیش کرنا۔

خطے میں ہم آہنگی، برداشت، بھائی چارہ، پاکستانیت اور سماجی انصاف کو فروغ دینا۔

علاقائی، لسانی، سیاسی، قبائلی اور فرقہ وارانہ تعصبات کی حوصلہ شکنی کرنا۔

کے ذریعے اپنی آواز مؤثر انداز میں سامنے لانے کاموقع دیناCitizen Journalismنوجوانوں اور شہری رپورٹرز کو

ہمارا وژن

گلگت بلتستان اور پاکستان میں امن، ہم آہنگی، مثبت سوچ اور ذمہ دار صحافت کو فروغ دینا۔