راولپنڈی:
راولپنڈی میں سہالہ اور مانکیالہ سیکشن کا ریلوے ٹریک سیلابی پانی کی زد میں آگیا، جس کے باعث ٹریک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے مطابق ٹریک پر پانی آنے کے باعث پاکستان ایکسپریس، خیبر میل، رحمان بابا اور ایکسپریس کو روک دیا گیا ہے۔ چاروں ٹرینیں مختلف اسٹیشنز پر روک دی گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ پانی اترنے کے بعد مانکیالہ، سہالہ سیکشن کا ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی کلیئرنس سے متعلق معلومات کے لیے مسافر ریلوے ہیلپ لائن 117 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


