spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

میٹا کا آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (Meta) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4 دسمبرسے آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز اکاؤنٹس بند کر دے گی۔

یہ قدم آسٹریلوی حکومت کے اُن نئے قوانین کے تحت لیا جا رہا ہے، جن کے مطابق 10 دسمبر کے بعد کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 16 سال سے کم عمر بچوں کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا، اور خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر 49.5 ملین آسٹریلین ڈالر تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکومت نے فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہدایت دی ہے کہ وہ 10 دسمبر تک اپنے تمام کم عمر صارفین کو سسٹم سے ہٹا دیں۔

میٹا کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان عمر رکھنے والے صارفین کو آج سے نوٹیفکیشن بھیج دیا گیا ہے کہ ان کے اکاؤنٹس جلد بند کیے جائیں گے۔ 4 دسمبر سے نئے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بننے نہیں دیے جائیں گے، جب کہ 10 دسمبر تک تمام شناخت شدہ کم عمر اکاؤنٹس بند کر دیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جب صارفین 16 سال کے ہو جائیں گے تو وہ اپنا اکاؤنٹ اسی حالت میں دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں اس وقت تقریباً 3.5 لاکھ انسٹاگرام اور 1.5 لاکھ فیس بک اکاؤنٹس ایسے صارفین کے ہیں جن کی عمر 13 سے 15 سال ہے۔ آسٹریلیا کا یہ سخت قانون عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیاں سخت کرنے کا بل لانے کی تیاری کر رہے ہیں، جب کہ ہالینڈ کی حکومت نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کو ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ جیسی ایپس استعمال کرنے سے روکیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں