spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری و سیوریج انجینئر شفقت علی اور کنٹریکٹرز کے ہمراہ مختلف پراجیکٹس کا معائنہ کیا۔

گلگت۔

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اظہار اللہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سینیٹری، سیوریج پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر شفقت علی اور متعلقہ کنٹریکٹرز کے ہمراہ پراجیکٹ کے مختلف سائٹس کا دورہ کیا ۔

دورے کے دوران پبلک سکول اینڈ کالج کے ساتھ لنک روڈ میں میٹلنگ کے کام کاجائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو لیولنگ میں بہتری لانے کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل نے ایف سی این اے روڈ، ریاض روڈ، کھر روڈ اور کرسچن کالونی میں جاری سیوریج کے کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کو پانچ ورکنگ دنوں کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے نپورہ میں کام کا معائنہ کیا اور کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں