spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ؛ خطے کی سفارتی حل کی کوششوں پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس کے دوران موجودہ علاقائی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر سفارتی رجحانات اور موجودہ صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو کی گئی۔

عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دوطرفہ مشاورت اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی تعاون کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوئی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں