spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیراعظم سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد، وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل الرویلی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پرمبنی ہیں، انہوں نے گزشتہ دوماہ کے دوران ریاض کے اپنے انتہائی کامیاب دوروں کا ذکر بھی کیا۔

وزیراعظم نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا، جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کیلئے تہنیتی پیغام پہنچایا اوردفاعی و تزویراتی شراکت داری کونئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے مملکت کی مضبوط خواہش کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اوردونوں اطراف کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون، سیکیورٹی اوردفاعی شعبے میں مشترکہ حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی مزید مضبوطی اور دفاعی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں