spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کولیسٹرول کو 60 فیصد تک کم کرنے والی نئی گولی

ایک نئی طبی تحقیق میں ایسے زبانی دوا کے شاندار نتائج دیکھنے کو ملے ہیں جو موروثی فرط کولیسٹرول الدم العائلی (HeFH) کے مریضوں میں خراب کولیسٹرول (LDL) کی سطح کو تقریباً 60 فیصد تک کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق میڈیکل جرنل JAMA میں شائع ہوئی اور MedicalXpress نے بھی اس کی جانب اشارہ کیا، اس میں امریکی کمپنی Merck کی تیار کردہ نئی دوا Enlicitide کا تجرباتی جائزہ لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ گولی PCSK9 انزائم کے انہی جدید روک تھام کرنے والے علاج کا حصہ ہے، جو عام طور پر سرنج کی صورت میں دیے جاتے ہیں، مگر پہلی بار اسے گولی کی صورت میں تیار کیا گیا ہے، جس کے باعث انجیکشن سے نجات مل گئی ہے۔

فرط کولیسٹرول خاندانی موروثی کولیسٹرول کا مسئلہ، جس میں صرف ایک جین متاثر ہوتا ہے یہ ایک ایسی موروثی حالت ہے جو ہر 250 میں سے تقریباً ایک فرد کو اپنا شکار بناتی ہی۔

یہ جینیاتی تبدیلی جسم کی خون سے خراب کولیسٹرول کو صاف کرنے کی صلاحیت کو کمزور کر دیتی ہے۔ نتیجتاً کولیسٹرول شریانوں میں جمع ہو کر انہیں تنگ کرنا شروع ہوجاتا ہے۔ جس سے دل کے امراض اور فالج کے ابتدائی خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کے باوجود کہ ”اسٹیٹن” اور دیگر دوائیں موجود ہیں، بہت سے مریض مطلوبہ حد تک کولیسٹرول کم نہیں کر پاتے خصوصاً جب بیماری موروثی ہو۔

ٹیسٹ کی جھنجھٹ ختم، معدے کے معائنے کے لئے اے آئی کیپسول تیار

اس دوا کی خوبی یہ ہے کہ یہ دوا خون میں موجود PCSK9 پروٹین سے جُڑ کر اسے غیر فعال کرتی ہے، جو عام طور پر جگر کے اُن ریسپٹرز کو توڑ دیتا ہے، جو خراب کولیسٹرول کو خون سے جذب کرتے ہیں۔

اس پروٹین کو روک کر دوا جگر کے ریسپٹرز کو محفوظ بناتی ہے، جن کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور یوں LDL کولیسٹرول زیادہ مقدار میں خون سے صاف ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں