spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

تضحیک آمیز رویےکے باوجود میکسیکن حسینہ نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجالیا

مس یونیورس کے فائنل میں میکسیکو کی 25 سالہ فاطمہ بوش نے تنازعات کے باوجود مس یونیورس 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس 2025  کے مقابلے میں 120 ممالک کی حسیناؤں نے حصہ لیا تھا، مقابلے کے دوران میکسیکو کی فاطمہ بوش نے تمام تنازعات اور دباؤ کے باوجود شاندار پرفارمنس سے ناصرف ججز بلکہ دنیا بھر کے ناظرین کو بھی متاثر کیا۔

 فائنل کے نتائج میں تھائی لینڈ کی امیدوار رنر اپ قرار پائیں جبکہ وینزویلا اور فلپائن کی حسینائیں بھی ٹاپ فائیو میں شامل رہیں، مقابلے میں   پاکستان کی نمائندگی 25 سالہ روما ریاض نے کی جبکہ فلسطین کی پہلی حسینہ نادین ایوب بھی مِس یونیورس میں جلوہ گر ہوئیں۔

مس یونیورس تقریب میں ‘مس میکسیکو ‘کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ، حسینائیں تقریب چھوڑ گئیں

مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی فاطمہ بوش نے فیشن ڈیزائن کی تعلیم میکسیکو میں حاصل کی ہے، مس یونیورس سماجی مسائل اجاگر کرنے کے لیے بھی سرگرم رہتی ہیں جبکہ ستمبر 2025 میں فاطمہ بوش نے مس میکسکیو کا ٹائٹل بھی  اپنے نام کیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں  سال مس یونیورس 2025  کا مقابلہ خوبصورتی سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہا تھا۔

 اسکینڈل اس وقت شروع ہوا جب چند ہفتے قبل  دوران تقریب مس یونیورس کے ایک اعلیٰ ڈائریکٹر نے فاطمہ بوش کی سب کے سامنے تضحیک کی اور انہیں بے وقوف کہا۔

جس پر مس میکسیکو کا مؤقف تھا کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایک عورت کو کیسے عزت دی جاتی ہے اور وہ بھی وہ عورت جو اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہو، جس کے بعد مقابلہ حسن کی امیدواروں نے فاطمہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں