spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مارخور سپر لیگ,گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے امید کا نیا باب

گلگت.
ترجمان گلگت بلتستان حکومت و برینڈ ایمبسڈر مارخور سپر لیگ فیض اللہ فراق نے نجی ہوٹل میں مارخور سپر لیگ کے سی ای او عمر حبیب اور اسکی ٹیم کی جانب سے گلگت بلتستان کے ڈیجیٹل میڈیا انفلونسرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کو صحت مند تفریح اور سپورٹس کے ساتھ جوڑنے میں عمر حبیب اور اسکی ٹیم کی کاوشیں قابل قدر اور خراج تحسین کے مستحق ہیں.
گلگت بلتستان میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوانوں کی استعداد کو پلیٹ فارم مہیا کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ، فیض اللہ فراق نے اعلان کیا کہ مارخور سپر لیگ کا فورتھ سیزن کا آغاز 15 دسمبر سے راولپنڈی میں کیا جائے گا ، لیگ میں گلگت بلتستان بھر سے ٹیمیں شریک ہوں گی اور دیامر کی ٹیم پہلی دفعہ ایونٹ کا حصہ بنے گی ۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ گلگت بلتستان کی نوجوان نسل میں استعداد کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن مواقعوں کی کمی کی وجہ سے یہاں کی نوجوان نسل کو وہ مواقعے نہ مل سکے جن کا حق تھا.
ہم نوجوانوں کی امید بننے میں کردار ادا کر رہے ہیں اور ان شا اللہ مارخور سپر لیگ کے ذریعے خطے کی نوجوان نسل کو ایک مثبت پلیٹ فارم کی فراہمی میں کردار ادا کرتے رہیں گے ، تقریب کے آخر میں گلگت بلتستان کے ڈیجیٹل میڈیا کے انفلونسرز میں مارخور سپر لیگ کی جانب سے تحائف بھی تقسیم کئے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں