spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے کی تیاری کے سلسلے میں اہم اجلاس کا انعقاد

گلگت۔
انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے کی تیاری کے سلسلے میں اہم اجلاس کا انعقاد

انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 11 دسمبر 2025 کی تقریبات کے سلسلے میں ڈائریکٹر ٹورزم گلگت بلتستان جناب اقبال حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بین الاقوامی یومِ پہاڑ کی مناسبت سے گلگت بلتستان ٹورزم اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون سے “Glaciers Matter for Water, Food and Livelihoods in Mountains and Beyond” کے عالمی تھیم کو اجاگر کرنے کے حوالے سے تجاویز اور اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس، ڈائریکٹر ٹورزم صفی اللہ، ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (WWF) پاکستان کے کمیونیکشن منیجر نثار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد سلیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورزم راحت کریم ، ہیڈ آف میڈیا سائنسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شمس الرحمن (KIU)، اور ہلال احمر پاکستان گلگت بلتستان کے نمائندے جنید عباس سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بامِ دنیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 کے انتظامات اور اس کے ذریعے گلشئرز کی اہمیت، ماحولیاتی مسائل، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو اجاگر کرنے کی حکمت عملی طے کی گئی۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں، فلم سازوں اور مقامی کمیونٹی کی بھرپور شمولیت سے اینیویٹڈ فلمز، پینل ڈسکشنز، نمائشوں اور ماحولیاتی مکالمے کے انعقاد سے مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورزم اقبال حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان، ماہرینِ ماحولیات اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر گلیشیئرز اور ماحولیاتی مسائل کے تحفظ میں اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ عوام میں شعور بیداری کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

واضح رہے کہ Glaciers Matter for Water, Food and Livelihoods in Mountains and Beyond کے تھیم پر فلم سکریننگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اب تک گیارہ دستاویزی فلموں کی انٹریز بھی موصول ہوئی ہیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں