spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے قیمت کیا رہی؟

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج قیمتوں میں استحکام رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا جس کی وجہ سے فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار ، 65 ڈالر پر برقرار ہے۔

مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا ، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 28 ہزار 862 روپے پر برقرار ہے۔ اسی طرح 10 گرام کا سونا 3 لاکھ ، 67 ہزار 680 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 270 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 518 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں