spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات،عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر(Field Marshal Syed Asim Munir) سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی جس میں عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف  جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے،جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب کے اسٹریٹیجک عسکری تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

دفاعی اشتراک ،سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔قبل ازیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا،سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں