spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایکس کےنئےفیچر نے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرنےوالے انسانی حقوق کے جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کردیا

پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم”ایکس ”  کی نئی اپڈیٹ نے تمام  جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کر دیا۔

افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے،  پاکستان کیخلاف انتشار ،نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی  آشکار ہو گئے۔

پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیہ کو فروغ دینے کیلئے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک سے اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے، اکاؤنٹس کے چلائے جانے کی اصل جگہ چھپانے کے لیے VPN کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے  آپریٹ ہو رہے ہیں،  بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کا ڈھونگ رچانے والے اصل میں غیر ملکی اکاؤنٹس نکلے جن کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

پاکستان دشمنی میں بیرون ملک چلنے والی پروپیگنڈا اور جھوٹ کی فیکٹریاں بھی دنیا پر عیاں ہو گئی ہیں،  مختلف سیاسی بیانیے بھی بیرون ملک سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے مذموم مقاصد کیلئے نفرت کا زہر گھولنے والے بھارتی نیٹ ورک کا پول پوری طرح کھل  چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں