spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیراعظم سے گورنرخیبرپختونخوا کی ملاقات، صوبائی و ملکی امورپرتبادلہ خیال

اسلام آباد، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلق اہم امور پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وفاقی وزیرامورکشمیر وگلگت بلتستان و سرحدی امورانجینئرامیرمقام اوروفاقی وزیرپبلک افیئرزیونٹ رانا مبشراقبال بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود اورسیکورٹی صورتحال کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پرغورکیا گیا۔

اس موقع پرگورنرنے صوبے کی موجودہ صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اوروفاقی حکومت کے ساتھ مزید تعاون کی ضرورت پرزوردیا۔

وزیراعظم نے بھی صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تیزرفتارتکمیل اورسیاسی استحکام کے لیے اقدامات پراپنی توجہ کا یقین دلایا، ملاقات میں تعاون کومزید مضبوط بنانے اورعوامی مفاد میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پراتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں