spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

تعلیمی اداروں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد

لاہور: سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پابندی کا اطلاق تمام اسکولوں پر ہوگا، محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ فوری طور پر اسکولوں میں موبائل فون استعمال پر پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے اور طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت کی ترغیب دیں۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان سے کہا گیا کہ وہ شخصیت سازی کی سرگرمیوں میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنائیں، یہ مراسلہ پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں