spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایشیائی بینک نے پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں کلین انرجی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی بینک کے اعلامیے کے مطابق منصوبے کے تحت 500 کلو واٹ کی 290 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جو اسلام آباد سے فیصل آباد تک گرڈ کو اپ گریڈ کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق اس اقدام سے درآمدی فیول پر انحصار کم ہو گا اور توانائی کی سکیورٹی میں بہتری آئے گی، پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد صارفین کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جا سکے گی اور شمال سے جنوب کی جانب توانائی کے شعبے کے مسائل بھی حل ہوں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی اور کلین انرجی کے فروغ میں ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں