spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

رات کا کھانا دیر سے کھانے کے کیا نقصانات ہیں؟ ماہرین نے بتا دیا

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے صرف یہ اہم ہے کہ کیا کھایا جائے، مگر ماہرینِ غذائیت کہتے ہیں کہ کب کھایا جائے، یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ خاص طور پر رات کے کھانے کا وقت آپ کے ہاضمے، نیند اور وزن پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے سے کم از کم دو سے تین گھنٹے پہلے رات کا کھانا کھا لینا بہتر ہوتا ہے۔ اگر کھانا بہت دیر سے اور بھاری مقدار میں کھایا جائے تو معدے کو اسے ہضم کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں ملتا، جس سے تیزابیت، بدہضمی اور سینے کی جلن جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سونے کے قریب کھانے سے نیند کا معیار متاثر ہوسکتا ہے، کیونکہ جسم ایک قدرتی حیاتیاتی نظام سرکیڈین ردھم  کے تحت کام کرتا ہے۔ رات گئے کھانا اس اندرونی گھڑی کو متاثر کرکے شوگر لیول اور میٹابولزم کو بھی بگاڑ سکتا ہے۔

ماہرین ہلکا اور متوازن ڈنر تجویز کرتے ہیں، جبکہ کھانے کے فوراً بعد بستر پر جانے کے بجائے تھوڑی سی چہل قدمی کو مفید قرار دیتے ہیں۔ یہ معمول نہ صرف ہاضمے میں مدد دیتا ہے بلکہ جسم کو آرام کی حالت میں جانے کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔

اگر آپ بہتر نیند، متوازن وزن اور صحت مند زندگی چاہتے ہیں تو اپنے ڈنر کے وقت پر نظرثانی کرنا شاید پہلا قدم ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں