spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

موبائل صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، بیلنس کی میعاد 180 دن مقرر

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے تمام موبائل آپریٹرز کے پری پیڈ صارفین کے لیے ری چارج اور بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا۔

پی ٹی اے کے مطابق یکم اکتوبر سے تمام موبائل آپریٹرز کو پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم 180 دن کی میعاد یقینی بنانا ہوگی۔

نئے فیصلے کے تحت صارف کی سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد دوبارہ ری چارج کرنے پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوجائے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق ری چارج کے وقت صارف کا پہلے ختم ہونے والا بیلنس دوبارہ بحال کرکے اسے استعمال کے لیے دستیاب کردیا جائے گا بشرطیکہ متعلقہ سم قابلِ استعمال حالت میں ہو۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پری پیڈ صارفین کے بیلنس کے تحفظ کو یقینی بنانا اور موبائل خدمات کے استعمال میں صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

نئے ضابطے کے بعد صارفین کو بیلنس کی مختصر مدت ختم ہونے کے باعث رقم سے محروم ہونے کی شکایت کا سامنا کم ہوگا جب کہ دوبارہ ری چارج کی صورت میں پہلے ختم ہونے والا بیلنس بھی واپس حاصل کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں