spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نوجوانوں کوحقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پرتوجہ دینی چاہیے، فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوحقائق پرمبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پرتوجہ دینی چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں متعدد ممالک کے طلبہ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال، پاکستان کی سکیورٹی کی صورتحال، اور خطے اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر مندی، کاروباری صلاحیتوں اور حقائق پر مبنی تجزیے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ ایک ایسی دنیا میں بامعنی کردار ادا کر سکیں جو بڑھتی ہوئی بے یقینی اور سوشل میڈیا و پروپیگنڈے کے اثرات سے متاثر ہو رہی ہے۔

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے اپنے جاری دورے کے دوران حاصل ہونے والے مثبت تجربات کا اظہار کیا انہوں نے بالخصوص پاکستانی عوام کی کشادہ دلی، گرمجوشی اور مہمان نوازی کو سراہا اور ملک میں موجود بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع کو اجاگر کیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں