spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سردیوں میں صحت مند رہنے کے چند مؤثر طریقے

موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی نزلہ، زکام، فلو اور بخار جیسی بیماریاں عام ہو جاتی ہیں، جن سے تقریباً ہر شخص متاثر ہوتا ہے، تاہم چند احتیاطی تدابیر اور متوازن غذا کے استعمال سے ان امراض سے بچاؤ ممکن ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ماہرینِ صحت نے سردیوں میں صحت مند رہنے کے لیے چند مؤثر مشورے دیے ہیں، جن پر عمل کر کے خود کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

سردیوں کی دھوپ سے فائدہ اٹھائیں

ماہرِ صحت ڈاکٹر سووا اموتھا لنگم کے مطابق سردیوں میں دن کے وقت سورج کی روشنی حاصل کرنا نہایت مفید ہے۔ کھڑکی کے قریب بیٹھنا یا صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان کم از کم 10 منٹ چہل قدمی کرنا صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق قدرتی روشنی والے دفاتر میں کام کرنے والوں میں سر درد اور غنودگی کی شکایت نمایاں طور پر کم دیکھی گئی۔

صفائی ستھرائی کو معمول بنائیں

سردیوں میں وائرس تیزی سے پھیلتے ہیں، جو گرد و غبار، جوتوں اور ہاتھوں کے ذریعے گھروں میں داخل ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہاتھوں کو کم از کم 20 سیکنڈ تک دھونا، جوتوں کو گھر میں داخلے سے پہلے صاف کرنا یا باہر اتار دینا بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ہرے پتوں والی سبزیاں اور متوازن غذا

غذائی ماہر روشی بھوانیا کے مطابق سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک، شلجم کے پتے اور چقندر، دالیں، براؤن چاول، زیتون کا تیل، بادام، اخروٹ اور چکنائی والی مچھلیاں دماغی اور جسمانی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔

شام میں ہلکی ورزش

عام تاثر کے برعکس، نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شام کے وقت ہلکی پھلکی ورزش نیند کو بہتر بناتی ہے۔ ورزش ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے اور خون میں شوگر کی سطح کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

مختصر قیلولہ فائدہ مند

طبی ماہرین کے مطابق دوپہر کے وقت 10 سے 20 منٹ کا قیلولہ ذہنی کارکردگی بہتر بناتا ہے اور دماغی صحت کے لیے مفید ہے، بشرطیکہ اس کا دورانیہ مختصر رکھا جائے۔

سرد ہوا سے بچاؤ ضروری

شدید سردی میں غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کیا جائے، اگر باہر جانا ناگزیر ہو تو ماسک یا اسکارف سے ناک اور منہ ڈھانپیں۔

دمہ کے مریض اپنی ادویات اور انہیلر کا باقاعدہ استعمال جاری رکھیں۔

تاہم، ان سادہ مگر مؤثر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے سردیوں میں صحت مند اور توانا رہا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں