spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا سے خصوصی نشست,خطے کی امن و امان، قومی سلامتی اور نوجوانوں کے کردار پر مفید گفتگو، شرکاء نے سیشن کو بھرپور سراہا۔

سکردو. کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا سے خصوصی نشست,خطے کی امن و امان، قومی سلامتی اور نوجوانوں کے کردار پر مفید گفتگو، شرکاء نے سیشن کو بھرپور سراہا۔
اس نشست کے دوران کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء کو خطے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال ،قومی سلامتی اور گلگت کی اسٹرٹیجک اہمیت سے اگاہ کیا۔

کمانڈر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹورزم کے پوٹینشل ،مقامی مواقع اور نوجوانوں کے لیے بے حساب مستقبل کے امکانات ہیں۔ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

اس موقع پر شرکا نے کمانڈر ایف سی این اے سے ملکی صورتحال اور پاکستان کے کردار پر سوالات بھی کیے جس پہ کمانڈر ایف سی این اے نے سیر حاصل جوابات دیے۔

کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ نوجوان ریاست کا مستقبل ہیں اس لیے وہ امن کے قیام اور سماجی ہم اہنگی کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

آخر میں نوجوانوں نے اس انٹریکشن کو بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس نشست میں انکے بہت سارے شکوک وشبہات کلیر ہو گئے اور ائندہ بھی اس طرح کے انٹریکٹو سیشن ہونے چاہییں ۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں