spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گھر سے فرار ہو کر بس کی سیر کرنے والی انوکھی بکریاں

امریکی شہر پورٹ لینڈ میں دو بکریوں کی دلچسپ حرکت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بکریاں انتہائی اطمینان کے ساتھ بس میں ایسے چڑھ رہی ہیں جیسے وہ روزانہ ایسے ہی سفر کرتی ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب انہیں بس سے نکالا گیا تو باہر آنے کے بعد دونوں دوبارہ سڑک پر گھومنے لگیں اور کچھ دیر بعد نظروں سے اوجھل ہو گئیں۔

واقعے کی ویڈیو پبلک ٹرانسپورٹ انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تو صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے مذاقاً لکھا کہ ’اب یہ کام پر دیر سے پہنچیں گی‘۔

آخرکار مالک بھی مل گیا

چند روز بعد بکریوں کے مالک کا پتا چل گیا اور معلوم ہوا کہ دونوں بحفاظت گھر واپس پہنچ چکی ہیں۔

مالک کے مطابق بکریوں کے دوبارہ اس طرح گھر سے نکلنے سے بچنے کے لیے ان کے گیٹ کی مرمت کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں