spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
2 May, 2026
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مزارِ اقبال پر طلباء و طالبات نے حاضری دی اور پھولوں کی چادھڑ چڑھا کر عقیدت و محبت کا اظہار کیا جبکہ راحت فتح علی خان نے ’’لب پہ آتی ہے دعا‘‘ سمیت کلامِ اقبال پیش کرکے سماں باندھ دیا۔ Discover more Music Industry News Comedy Show Tickets Weather Alert Service گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو گرما دیا میمونہ ساجد نے’’ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان‘‘پیش کر کے داد سمیٹی۔ تقریب میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین اور وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام ، پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل ہیں نے خصوصی شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ شرکاء نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا اور مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پوٹاشیم سے بھرپور غذا کس مرض میں بہتری لاسکتی ہے؟

پوٹاشیم کو جسم کے لیے ایک  انتہائی منرل تصور کیا جاتا ہے، جو عضلاتی سکڑاﺅ، سیال کو کنٹرول کرنے، زیادہ نمک کے منفی اثرات سے بھی بچاتا کے ساتھ بلڈ پریشر کو توازن میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین بلڈ پریشرکو توازن میں رکھنے کے لیے غذا میں سوڈیم کو کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں، تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق نمک کی مقدار کم کرنے کے بجائے اگر پوٹاشیم کی مقدارکو بڑھادیا جائے زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

دنیا کی تقریباً 30 فیصد آبادی ہائی بلڈ پریشرکے مرض میں مبتلا ہے جو کئی موذی امراض کا سبب ہے۔

اس ضمن میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن نے بلڈ پریشر کو کم کرنے کے لیے سوڈیم کی مقدار کم کرنے پر زور دیا ہے اور اسے بلڈ پریشر کا فوری اور آسان حل کے طور پر پیش کیا ہے۔

تاہم، کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹرلو کی نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پوٹاشیم کی مقدار بڑھانے سے بلڈ پریشر پر سوڈیم کو کم کرنے سے زیادہ اثر پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ایک سادہ غذائی تبدیلی، عمر رسیدہ افراد کے لیے چربی کم کرنے میں موثر ثابت

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ سوڈیم اور پوٹاشیم دونوں ہی جسم کے لیے اہم الیکٹرولائٹس ہیں جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ سوڈیم جسم میں پانی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، اگر جسم میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہو، تو جسم اسی حساب سے پانی کو جسم میں روک لیتا ہے، اس طرح جسم میں خون کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس سے دل کو زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور یہی عمل بلڈ پریشرکا بڑھاتا ہے۔

تاہم پوٹاشیم نہ صرف خون کی شریانوں کی اندرونی سطح کو آرام دے کر دل کی فعالیت کوبہتر بناتا ہے، بلکہ یہ اعصاب اور پٹھوں کو بھی پرسکون رکھتا ہے۔

پوٹاشیم گردے کی مدد سے سوڈیم کو پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے خون کی شریانوں میں سیال کی مقدار اور دباؤ کم ہوتا ہے،اس طرح بلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے پوٹاشیم سے بھرغزا میں کیلے، بروکلی، سبز پتوں والی سبزیاں، پھلیاں، ایواکاڈو شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں