spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاک امریکا اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے سرمایہ کاری کے نئے امکانات

پاک امریکا اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے وفد کے ہمراہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کا دورہ کیا، جہاں دونوں جانب سے اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ، بالخصوص آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ایس آئی ایف سی حکام کی طرف سے امریکی وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک
سمیت ملک کے مختلف خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے صنعتی اور مینو فیکچرنگ شعبے میں امریکی کمپنیوں کے لیے دستیاب کاروباری مواقع بھی اجاگر کیے گئے۔

ایس آئی ایف سی حکام نے عالمی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے، سرمایہ کاری کے لیے سازگار کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے اور پاکستان میں پائیدار اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایس آئی ایف سی پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے فروغ، سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں