spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کیا رات کو دہی کھانا صحت کیلئے نقصاندہ ہے؟

یہ تو سب جانتے ہیں کہ دہی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے تاہم اس کے مکمل فائدے تب ہی حاصل ہوتے ہیں جب اسے صحیح وقت پر صحیح مقدار میں استعمال کیا جائے۔

غذائی ماہرین کے مطابق رات کو دہی کھانا ہاضمے کی سستی، بلغم، جوڑوں کے درد اور موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ یہ ٹھنڈی تاثیر رکھتی ہے اور جسم زہریلا مواد پیدا کر سکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق دہی کھانے کا بہترین وقت صبح یا دوپہر ہے جبکہ رات میں اس کا استعمال سانس کے مریضوں کے لیے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

رات کے وقت دہی کھانے کے ممکنہ نقصانات درج ذیل ہیں:

  • ہاضمے میں خرابی: رات کے وقت نظام ہاضمہ سست ہوتا ہے اس لیے دہی کھانے سے پیٹ میں گیس یا ہاضمے کے مسائل ہو سکتے ہیں۔
  • بلغم اور سوجن: دہی کی ٹھنڈی تاثیر کی وجہ سے یہ بلغم پیدا کر سکتی ہے اور جوڑوں میں درد یا جسم میں سوجن میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
  • وزن میں اضافہ: رات کو دہی کا استعمال کیلوریز بڑھا کر وزن میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
  • کولیسٹرول: رات کے وقت دہی کھانا کولیسٹرول بڑھانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
  • سانس کے مسائل: دہی کا رات کو استعمال ان افراد کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے جو پہلے سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوں۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں