spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری

امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری آ گئی ہے ،  ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے امریکا میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کا آغاز کردیا۔

یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت سو امریکی یونیورسٹیز کیلئے اسکالرشپس دستیاب ہوں گی۔ٹاپ پچاس یونیورسٹیوں میں منتخب طلبہ کیلئے مکمل ٹیوشن فیس، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

رینک  اکیاون تا سو یونیورسٹیوں کے لیے بارہ ہزار ڈالر سالانہ ٹیوشن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔پاکستانی طلبہ امریکا کی ورلڈ رینک یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کر سکیں گے۔ امریکا کی جامعات میں تحقیق کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس اپریل دوہزار چھبیس مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں