spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایک برس تک پاکستان کے طالب علموں کیلئے گوگل جیمنائی کی سبسکرپشن فری

پاکستان میں اپنے پہلے مقامی دفتر کے قیام کے ساتھ گوگل نے طلبہ کیلئے بھی بڑا اعلان کر دیا۔

گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی پاکستان کے تمام طلبہ کو گوگل جیمنائی کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت فراہم کرے گی۔ اس سہولت کا باضابطہ اعلان رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات کا مرکز بنانے کا ہدف گوگل کے مقاصد سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

ولسن وائٹ کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں گوگل نے پاکستان میں مقامی کاروباروں اور گھرانوں کیلئے 3.9 ٹریلین روپے سے زائد کی معاشی سرگرمی میں کردار ادا کیا جبکہ اس کے ایکو سسٹم نے 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد ملازمتوں کو سہارا دیا۔

گوگل کے نائب صدر نے پاکستان میں کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تو صرف ابتدا ہے۔‘‘

تقریب کے بعد وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گوگل کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں