spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے بصارت سے محروم شہر ت یافتہ گلوکار فواد عالم خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے بصارت سے محروم شہر ت یافتہ گلوکار فواد عالم خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد عالم خان نے محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ہے جو گلگت بلتستان کا ایک شاندار ٹیلنٹ ہے۔ حکومت اس طرح کے باصلاحیت یوتھ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جس کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گلوکار فواد عالم خان کو نقد انعام اور سونیئر دیا۔بصارت سے محروم گلوکار فواد عالم خان نے حوصلہ افزائی کرنے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں گلگت بلتستان کا مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں