spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بھارت میں سفاک بیوی نے شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر قتل کردیا

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک شخص کے مبینہ قتل کے معاملے نے سنسنی پھیلا دی ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو ٹوائلٹ کلینر کا انجیکشن لگا کر قتل کردیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت جی سرینواس کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ملزمان میں اس کی اہلیہ اور اس کا مبینہ آشنا شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے، اور شوہر ان کے راستے میں رکاوٹ تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر ٹوائلٹ صاف کرنے والے کیمیکل کو سرنج میں بھر کر مقتول کے جسم میں انجیکٹ کیا جس سے اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

اسے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے اور ان کے خلاف قتل اور مجرمانہ سازش سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور عدالت میں شواہد پیش کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں