spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
7 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کمر درد کم کرنے کے لیے تین آسان ورزشیں

اگر آپ کمر درد، ہلکی بے آرامی یا حتیٰ کہ دائمی درد سے پریشان ہیں تو اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

فزیکل تھراپی سینٹرل کی ڈائریکٹر اور فزیکل تھراپسٹ ڈیون ٹراچمین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک بیٹھنا یا کھڑے رہنا، یا بار بار ایک ہی پوزیشن میں عضلات کا استعمال، ریڑھ کی ہڈی اور ارد گرد کے ٹشوز پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے۔

ٹراچمین کے مطابق، اگر آپ سر کو آگے جھکاکر بیٹھتے ہیں تو گردن اور اوپری کمر کے عضلات زیادہ محنت کرتے ہیں، جس سے تھکن، تناؤ اور درد بڑھتا ہے۔

اسی طرح، اگر آپ گھٹنوں کو لاک کرکے کھڑے رہیں یا وزن ایک ٹانگ پر منتقل کر دیں، تو یہ نچلی کمر پر اضافی دباؤ ڈال سکتا ہے اور عضلاتی تھکن پیدا کر سکتا ہے۔

ٹراچمین نے تین آسان ورزشیں تجویز کی ہیں جو ہپس، کور اور اوپری کمر کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہیں، اور درد کو کم کرنے میں معاون ہو سکتی ہیں:

پہلی ورزش: دیوار کے ساتھ بازوؤں کی ورزش

دیوار کے ساتھ سر، کندھے، کمر اور ہپس ٹکا کر کھڑے ہوں۔ بازوؤں کو کندھوں کی اونچائی پر 90° کے زاویے پر موڑیں اور ہاتھوں کی پشت دیوار سے لگائیں، پھر آہستہ آہستہ ہاتھوں کو اوپر کریں اور واپس لائیں۔

دوسری ورزش: ہپ اسٹریچ

گھٹنوں کے بل بیٹھ کر دائیں پاؤں کو آگے رکھیں، گھٹنا 90° کے زاویے پر ہو اور ایڑھی سیدھی ہو۔ ریڑھ کی ہڈی کو سیدھا رکھتے ہوئے پیلوِس تھوڑا سا اندر کریں اور وزن آگے منتقل کریں، جب تک کہ بائیں ہپ میں کھچاؤ محسوس نہ ہو۔ 30 سیکنڈ کے لیے رکیں اور دہرائیں، پھر سمت بدلیں۔

تیسری ورزش: کور برِیِس

کرسی پر سیدھا بیٹھیں، پیٹھ سیدھی اور پاؤں فرش پر رکھیں۔ ہلکا سا پیٹ کو تنگ کریں جیسے جینز کو زپ کر رہے ہوں۔ معمول کے مطابق سانس لیں، 10 سیکنڈ تک رکیں، پھر آرام کریں اور دہرائیں۔

ٹراچمین کے مطابق، ریڑھ کی ہڈی کو مختلف قسم کی ورزش، سپورٹ اور طاقت فراہم کرنے سے درد میں بہتری آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں