spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

وینزویلا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3,342 تک پہنچ گئی

وینزویلا میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,342 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کی پارلیمنٹ کے صدر جارج روڈریگز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہلاکتوں کے علاوہ زخمیوں کی تعداد 16,740 تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 6,462 لوگوں کو بچالیا گیا ہے۔ 24 جون کو وینزویلا میں آنے والے جڑواں زلزلوں کے بعد 79 عارضی کیمپ قائم کیے گئے۔

روڈریگز نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ہم لاس کراکس میں عبوری کیمپوں کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ زلزلوں کے بعد لڑکیوں اور لڑکوں کی دیکھ بھال اور بہبود کے لیے مزید بہترین جگہوں کی منصوبہ بندی میں پیشرفت ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 995 آفٹر شاکس آئے ہیں اور 4000 سے زیادہ امدادی کارکن ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں