spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
6 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایس آئی ایف سی کی موثر اصلاحات سے سیمنٹ سیکٹر میں بڑی پیش رفت

پاکستان میں صنعتی ترقی اور اصلاحاتی عمل میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کیلئے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی، ریگولیٹری رکاوٹوں کے خاتمے کے بعد فلیئنگ سیمنٹ اور لکی سیمنٹ سمیت 7 کمپنیوں کے منصوبوں کو پیش رفت ملی۔

اسی سہولت کاری کے نتیجے میں لکی سیمنٹ نے کراچی پلانٹ کی اپ گریڈیشن مکمل کی اور پیداواری صلاحیت بڑھا دی، کراچی پلانٹ کی سالانہ پیداواری صلاحیت 3 لاکھ ٹن بڑھ کر 5.35 ملین ٹن ہو گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس اپگریڈیشن سے فیول ایفیشنسی بہتر اور کوئلے کے استعمال میں کمی متوقع ہے، اس توسیع کے بعد لکی سیمنٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 15.6 ملین ٹن سالانہ ہو گئی ہے، لکی سیمنٹ پاکستان کی سب سے بڑی سیمنٹ پروڈیوسر کمپنی کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر رہی ہے۔

ان منصوبوں سے طویل المدتی مؤثر، پائیدار اور جدید صنعتی عمل کے ذریعے ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، پاکستان میں صنعتی ترقی اور اپ گریڈیشن کا یہ عمل ایس آئی ایف سی   کے مؤثر اور اصلاحاتی اقدامات کی واضح عکاسی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں