spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
3 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلیے وزیراعظم آج ایران روانہ ہوں گے

اسلام آباد: 

وزیراعظم شہباز شریف آج ایران اور ترکیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ایران جائیں گے، جہاں وہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم ایران کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی، ہمدردی اور دوطرفہ تعاون کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

دوسری جانب، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں پاکستانی وفد پہلے ہی تہران پہنچ چکا ہے۔ وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تہران پہنچ چکے ہیں، جہاں ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی حکام کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی سات روزہ آخری رسومات کا آغاز ہو چکا ہے، جن میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ تقریبات کا اختتام 9 جولائی کو مشہد میں تدفین کے ساتھ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف ایران کے دورے کے بعد ترکیہ جائیں گے، جہاں وہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں