آئیے آپ کو چند منٹوں میں تیار ہو جانے والی 5 سب سے مقبول جھٹ پٹ ریسیپیز کے بارے میں بتاتے ہیں۔
پاکستانی گھرانوں میں روزمرہ کھانا پکانے کا انداز ہمیشہ سے سادگی اور ذائقے کا حسین ملاپ رہا ہے اور جب بات تیزی سے تیار ہونے والے کھانوں کی ہو تو بیشتر خواتین ایسی ریسپیز کی تلاش میں رہتی ہیں جو مزے دار بھی ہوں اور کم وقت میں تیار بھی ہو جائیں۔
آج کے مصروف طرزِ زندگی میں وہ کھانے خاص طور پر پسند کیے جاتے ہیں جو 15 سے 20 منٹ میں بن جائیں۔ ایسی صورت حال میں چند مخصوص ریسپیز واقعی ایسی ہیں جو ہر موسم اور ہر موقع پر نہ صرف یکساں طور پر پسند کی جاتی ہیں بلکہ ان کی مقبولیت کبھی کم نہیں ہوتی۔
آملیٹ رول / سادہ آملیٹ
ان میں سب سے پہلی ریسپی آملیٹ رول یا سادہ آملیٹ ہے، جو انڈوں، سبزیوں اور عام مسالوں کے ساتھ اکثر لوگوں کا پسندیدہ ناشتہ اور جلدی تیار ہونے والی ڈش ہے۔ یہ ریسپی نہ صرف وقت بچاتی ہے بلکہ پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے دن بھر توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔
آلو قیمہ
اسی طرح ہلکا پھلکا آلو قیمہ بھی پاکستانی گھروں میں ایک عام اور تیز تیار ہونے والا کھانا ہے، جسے روٹی یا چاول دونوں کے ساتھ پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس کا ذائقہ سادہ ہوتا ہے اور پکانے کا وقت کم ہونے کی وجہ سے یہ روزمرہ کے کھانے کے لیے اچھا انتخاب سمجھا جاتا ہے۔


