spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاسپورٹ درخواست کے لیے نئی آن لائن سہولت متعارف

پاکستان میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے نیا آن لائن پاسپورٹ تصدیقی نظام متعارف کروایا ہے۔

حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت آن لائن پاسپورٹ درخواست دہندگان کے فنگر پرنٹس کی تصدیق میں پیش آنے والا تکنیکی مسئلہ اب حل کر دیا گیا ہے۔

شہری نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آسانی سے اپنے فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکتے ہیں، جبکہ جہاں فنگر پرنٹ کی تصدیق میں دشواری پیش آئے، وہاں چہرے کی شناخت کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ ہم ہر ممکن جدید سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ شہریوں کے لیے خدمات زیادہ آسان بنائی جا سکیں۔

ماہرین کے مطابق نئے نظام سے خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں اور بزرگ شہریوں کو فائدہ ہوگا، جنہیں پہلے آن لائن فنگر پرنٹ تصدیق میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں