spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سوات؛ کبل بازار میں خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ضلع سوات کے علاقے کبل بازار میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کبل بازار میں اچانک دھماکے سے بھگدڑ مچ جاتی ہے جبکہ خودکش دھماکے کے وقت بازار میں کافی رش تھا۔

فوٹیج کی مدد سے خودکش حملہ آوور کی انٹری کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شام ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں اب تک 7 پولیس اہلکار اور 10 شہری شہید ہوچکے ہیں۔

خودکش دھماکے کی ایف آئی آر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمینٹ کے تھانے میں دہشگردی کی دفعات کے تحت تھانہ کبل کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق کبل چوک میں سہ پہر 4 بجے پاسون تنظیم کا احتجاج جاری تھا، چھ بجکر 4 منٹ پر تھانہ کبل کے مین گیٹ پر دھماکا ہوا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں