spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

رونالڈو اور جارجینا کی ’دیسی شادی‘، اے آئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق اے آئی سے تیار کردہ دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی شادی کی خبریں اور قیاس آرائیاں ان دنوں سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہیں، اسی دوران اے آئی سے تیار کردہ کچھ دلچسپ تصاویر نے اس معاملے کو ایک مزاحیہ رنگ دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان اے آئی سے تیار کردہ تصاویر میں رونالڈو اور جارجینا کو ایک روایتی دیسی شادی کی مختلف رسومات میں شریک دکھایا گیا ہے۔ کہیں رونالڈو دیسی دولہا بنے نظر آتے ہیں تو کہیں جارجینا روایتی دلہن کے روپ میں دکھائی دیتی ہیں۔

ان فرضی تصاویر میں شادی کی تقریبات کو بھی دیسی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور رونالڈو کے ’دیسی دولہا‘ بننے کے تصور سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ تصاویر حقیقی شادی کی تصاویر نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہیں، تاہم ان کی حقیقت سے قریب نظر آنے والی شکل نے انہیں مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

یوں رونالڈو کی ممکنہ شادی سے جڑی سنجیدہ خبروں کے بیچ اے آئی کی یہ ’دیسی شادی‘ سوشل میڈیا صارفین کے لیے تفریح کا ایک نیا ذریعہ بن گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں