spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
5 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

2026 میں اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے آپ کیا کرسکتے ہیں؟

ماہرینِ صحت اور نفسیات کے مطابق 9 عملی طریقے ایسے جو 2026 میں ذہنی سکون، خوشی اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتے ہیں۔

یہ طریقے سائنسی شواہد پر مبنی ہیں اور روزمرہ زندگی میں باآسانی اپنائے جا سکتے ہیں۔

  • باقاعدہ جسمانی سرگرمیاں

ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی نہ صرف جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ دماغی تناؤ کم کرنے اور خوشی کے ہارمونز بڑھانے میں بھی مؤثر کردار ادا کرتی ہے۔

روزانہ تیز چہل قدمی یا ہلکی ورزش ذہنی کیفیت کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتی ہے۔

  • مکمل اور معیاری نیند

تحقیق کے مطابق مکمل اور معیاری نیند ذہنی توازن کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

نیند کی کمی اضطراب، چڑچڑے پن اور توجہ کی کمی کا باعث بنتی ہے، جبکہ وقت پر سونا اور جاگنا دماغی صحت کو مضبوط بناتا ہے۔

  • شکرگزاری

سائنس دانوں نے شکرگزاری (Gratitude) کو خوشی بڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا ہے۔

روزانہ چند لمحے ان چیزوں کے بارے میں سوچنا جن پر شکر ادا کیا جا سکے، ذہنی دباؤ کم کرتا ہے اور مثبت سوچ کو فروغ دیتا ہے۔

  • سوشل روابط

سوشل روابط بھی خوشی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دوستوں، خاندان اور قریبی لوگوں سے رابطہ رکھنے سے تنہائی کم ہوتی ہے اور جذباتی سہارا ملتا ہے، جو ذہنی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔

  • قدرت سے قربت

ماہرین کے مطابق قدرت کے قریب وقت گزارنا جیسے پارک میں جانا یا کھلی فضا میں بیٹھنا ذہنی تھکن کم کرتا ہے اور موڈ بہتر بناتا ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سبز ماحول میں وقت گزارنے سے ذہنی سکون بڑھتا ہے۔

  • اسکرین ٹائم میں کمی

اسکرین ٹائم کم کرنا بھی بہتر محسوس کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ موبائل فون اور سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال ذہنی دباؤ میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے متوازن استعمال کی سفارش کی جاتی ہے۔

  • متوازن غذا

متوازن غذا دماغی صحت کے لیے اتنی ہی اہم ہے جتنی جسمانی صحت کے لیے۔ پھل، سبزیاں، پروٹین اور صحت مند چکنائیاں دماغ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

  • مقصد کے ساتھ جینا

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ مقصد کے ساتھ جینا یعنی اپنی زندگی کے لیے واضح اہداف رکھنا انسان کو زیادہ مطمئن اور پُراعتماد بناتا ہے، چاہے وہ مقصد چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔

  • مراقبہ

آخر میں ماہرین نے ذہن سازی (Mindfulness) اور مراقبے کو ذہنی سکون کے لیے مؤثر قرار دیا ہے۔

روزانہ چند منٹ کی توجہ مرکوز مشقیں اضطراب کم کرنے اور ذہنی وضاحت بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان سائنسی طور پر ثابت شدہ طریقوں کو مستقل مزاجی سے اپنایا جائے تو 2026 کو ذہنی اور جسمانی صحت کے لحاظ سے بہتر اور خوشگوار سال بنایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں