spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 October, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزاد نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں بینیولیٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے چیکس تقسیم کر دیے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں بینیولیٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے چیکس تقسیم کیے
گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزاد نے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں بینیولیٹ فنڈ اور گروپ انشورنس کے چیکس تقسیم کیے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں ان کا حق فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں یکم جولائی 2023 کو اس ادارے کا قیام عمل میں لا کر ریٹائرڈ ملازمین کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملازمین کو اپنے واجبات کے حصول کے لیے اسلام آباد جانا پڑتا تھا۔ وفاق کے پاس موجود سابقہ واجبات کی رقم بھی جلد گلگت بلتستان منتقل کرانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان سے رابطہ کیا جائے گا، وفاق کے پاس اس مد میں چار ارب پچیس کروڑ کی خطیر رقم جمع ہے جو

کہ وفاق نے صوبائی حکومت کو منتقل کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ادارے کے لیے سرکاری عمارت کی فراہمی اور دیگر مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے ادارے کے قیام میں کردار ادا کرنے والے افسران اور ملازمین کی خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں بینیولیٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ڈیپارٹمنٹ کا قیام یکم جولائی 2023 کو عمل میں لایا گیا، جس سے ریٹائرڈ ملازمین کو اپنے واجبات کے حصول میں سہولت میسر آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں