spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نےپاکستان کیلئے4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دےدی ہے۔

اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فنڈز صوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے پر خرچ ہوں گے، جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف،پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئے گی۔

صوبے میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دباؤ میں ہے، بلوچستان کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت پر60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔

اے ڈی بی کاکہنا ہےکہ1 ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں بھی پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، منصوبہ ژوب اورمُولا دریا بیسن میں روزگاراورخواتین کے لیے معاشی مواقع بڑھائے گا۔

منصوبے میں جاپان فنڈ اور ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی کو فنانسنگ بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں