اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز نے انٹرا کورٹ اپیل کی وفاقی عدالت میں سماعت کو چیلنج کردیا۔
وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 24 نومبر کو انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس حسن رضوی، جسٹس باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔
موقف اختیار کیا کہ اپیل کو 27ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے آئینی عدالت منتقل کردیا گیا، 27آئینی ترمیم آئین کے بر خلاف ہے، مقننہ ایگزیکیٹو اور عدلیہ دونوں 1973 کے آئین کے تحت قائم کی گئیں۔
موقف اختیار کیا گیا کہ یہ آئین کے تحت 3 ستون ہیں، آئین میں اختیارات کی تقسیم اور حدود واضح ہیں، آئین میں ترمیم کا اختیار عدلیہ کو ختم کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ فیصلے اختیارات کی تقسیم پر واضح ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ 5 کے رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز کا تبادلہ درست قرار دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ 4 کے ججز نے فیصلہ کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔


