spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 July, 2026
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (ایس ایم ڈبلیو 5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہے۔ Ad powered by advergic.com پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول پر آگئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی کے خاتمے کے بعد صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی متعدد شکایات سامنے آئی تھیں۔ Ad powered by advergic.com انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی مختلف علاقوں کے صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس کے باعث آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو 5 بین الاقوامی سب میرین کیبل میں فنی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے تاہم صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سائنسدان پہلی بار رئیل ٹائم میں پودوں کو سانس لیتے دیکھنے میں کامیاب

سائنسدانوں نے ایک حیرت انگیز کام کرتے ہوئے پودے کے ‘سانس’ لینے کے عمل کو رئیل ٹائم میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔

سائنسدانوں کافی عرصے سے جانتے ہیں کہ پودے اپنے پتوں کے ننھے مساموں یا stomata سے ہوا کو اندر کھینچتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ سانس لیتے ہیں۔

یہ ایسی ننھی شریانوں جیسے مسام ہوتے ہیں جن سے کاربن ڈائی آکسائیڈ پتوں میں داخل ہوتی ہے جبکہ ہوا میں پانی کے بخارات خارج ہوتے ہیں۔

مگر اب تک اس عمل کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکا تھا کیونکہ یہ بہت مشکل تھا۔

امریکا کی الینواس یونیورسٹی نے ایک ایسا طاقتور نیا سسٹم تیار کیا جس سے اس عمل کا مشاہدہ ممکن ہوگیا۔

stomata ان سائیٹ نامی ٹول سے سائنسدانوں نے پتوں کی حرکت کا مشاہدہ کیا جبکہ یہ بھی دریافت کیا کہ کتنی گیس پتے فضا میں خارج کر رہے ہیں یا کھینچ رہے ہیں۔

سائنسدان پہلی بار رئیل ٹائم میں پودوں کو سانس لیتے دیکھنے میں کامیاب
پودا سانس لے رہا ہے / فوٹو بشکریہ جرنل پلانٹ فزیولوجی

stomata یونانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب منہ ہے اور یہ دنیا بھر میں زراعت کے لیے مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

جب اس کے مسام کھلتے ہیں تو پودے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں تاکہ ان کی نشوونما ہوسکے مگر اس عمل کے دوران پانی بھی ضائع ہوتا ہے۔

اس عمل کو سمجھنا فصلوں کو اگانے کے لیے ضروری ہوتا ہے تاکہ پانی کا کم استعمال ممکن ہوسکے۔

اس نئے سسٹم کے ذریعے 3 جدید ٹیکنالوجیز کو مدغم کر دیا گیا جن میں سے ایک لائیو کون فوکل مائیکرو اسکوپی، دوسری لیف گیس ایکسچینج اور تیسرا انوائرمنٹل کنٹرول ہے۔

ان ٹیکنالوجی کو مدغم کرنے سے سائنسدان براہ راست پودوں کے ‘سانس’ لینے کا مشاہدہ کرنے کے قابل ہوگئے۔

سائنسدانوں کے مطابق پودوں کے افعال کا جائزہ لینے سے فصلیں اگانے کے عمل کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

یعنی اس عمل کی تفصیلات سے ایسے پودے لگانے میں مدد ملے گی جن کو پانی کی کم ضرورت ہوگی۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل پلانٹ فزیولوجی میں شائع ہوئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں