spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

’ میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا‘، یونس خان کی گانا گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کی جانب  یونس خان  کے گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو وائرل ہوگئی۔

 ویڈیو میں یونس خان کو  بالی وڈ گانا ’  میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا سنا ہے کہ تو بے وفا ہوگیا ‘ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم گانے کے دوران یونس خان نے گانے کے بول میں غلطی کی جس پر ان کا گانا سننے والے اور وہ خود بھی ہنس پڑے۔

واضح رہے کہ  ان دنوں قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز  ہیوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں، اسی دوران  سابق کپتان یونس خان نے لیگ کے ٹیم ڈنر کے موقع پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔

 وائرل ویڈیو میں یونس خان کی گائیکی کی صلاحیتیوں کو وہاں موجود  لوگوں سمیت  مداح بھی خوب سراہ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں