spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

این ڈی ایم اے نے آئندہ سال مون سون میں 22 سے 26 فیصد بارشوں کی پیشگوئی کردی

ڈی جی این ڈی ایم اے نے  2026 کے مون سون میں 22سے26فیصد بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

ڈی جی این ڈی ایم اےکی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ پاکستان میں موسم کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے،2026کےمون سون میں 22 سے26فیصد بارشیں زیادہ ہوں گی،اس سال 31لاکھ لوگوں کومحفوظ مقاما ت پرمنتقل کیا گیا،جون یاجولائی میں یاوینا کم ہو جائے گا۔

ڈی جی این ڈی ایم اے نےمزیدکہا کہ بہت سےکام وفاق اورصوبوں نےکرنا ہیں،دریاؤں میں آنے والےپانی کیلئےسفارشات بنائی گئی ہیں،ارلی وارننگ کے تحت ہم 6 سے8 ماہ پہلےصوبوں کو وارننگ دیتے ہیں،ہفتوں کی بات کریں گے تو صوبے بہتر اقدامات کر سکیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیدی ہے،پلان پر عملدرآمد فوری شروع کرنے کی ہدایت ۔ کہا کہ آئندہ مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے ۔ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں ۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں