spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکی آفر مسترد کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کی دسمبر میں ٹرائی سیریزکی آفر رد کردی۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے  پی سی بی کو  دسمبر میں ٹرائی سیریزکی آفر کی گئی تھی تاہم کرکٹ بورڈ نےکھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے درخواست قبول نہیں کی۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور  دیگر چند کھلاڑی دسمبر میں پہلے سے بِگ بیش کھیلنےکی کمٹمنٹ کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق  ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے  پلان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیاگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں