spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان میں عالمی کاروباری روابط مستحکم؛ غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار

پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار ہے۔

Ad powered by advergic.com

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 26- 2025 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی منتقلی 2.31 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، صرف جون 2026 میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع واپسی 151.4 ملین ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالیاتی شعبہ، توانائی، فوڈ، کمیونیکیشنز اور تمباکو سیکٹرز منافع کی منتقلی میں نمایاں شعبے رہے، مالیاتی شعبے سے 534.5 ملین ڈالر جبکہ پاور سیکٹر سے 507.7 ملین ڈالر منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ ملکی سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری کے باعث برطانیہ، چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں فعال رہے، سب سے زیادہ منافع کی واپسی برطانیہ میں 621.2 ملین ڈالر، چین نے 486.5 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کی موجودگی اور منافع کی منتقلی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور کاروباری مواقع کی عکاسی کرتی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور کاروباری ماحول میں آسانیاں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں